قومی اسمبلی میں اختر مینگل کا ستعفیٰ منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے اختر مینگل سے تصدیق کے بعد استعفیٰ منظور کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کا قومی اسمبلی میں دیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن اسمبلی اختر مینگل سے تصدیق کے بعد استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا۔ دوسری جانب سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اختر مینگل نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بالآخر میرا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، حالانکہ انہوں نے اتنا وقت ضائع کرکے اپنا خوف خود ظاہر کر دیا تھا۔ اختر مینگل نے لکھا کہ کیا تمہیں تالیوں کی آواز نے پریشان کیا تھا یا یہ حقیقت کہ میں پنجاب کے گڑھ میں مجمعے کھڑے کر سکتا تھا؟ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ میرے استعفیٰ کے بعد ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا ہے۔ ہر رقم پارلیمنٹ کے بینک میں موجود ہے۔ لاجز سترہ ماہ قبل خالی کر دیئے گئے تھے اور میں اس کے بعد سے وہاں رہائش پذیر نہیں ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اختر مینگل کے بعد کر لیا
پڑھیں:
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جسے عالمی سفارت کاری میں بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی
منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار کو شکست دے کر یہ اہم منصب حاصل کیا۔
مبصرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں اس کی مضبوط ہوتی ساکھ کا مظہر ہے۔
وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اس اہم منصب پر بنگلہ دیش کی بہترین نمائندگی کریں گے اور عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا نام مزید روشن کریں گے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟
ڈاکٹر خلیل الرحمان جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حیثیت میں وہ عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حکمرانی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ہونے والے مباحث اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب طارق رحمان کی ڈاکٹر خلیل رحمان کو مبارکباد