دنیا کے مختلف ممالک میں تدریسی فرائض انجام دینے والے ایک استاد پر الزام ہے کہ اس نے 3 براعظموں میں 55 سال سے زیادہ عرصے تک کم عمر بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور تفصیلات یو ایس بی ڈرائیو میں محفوظ رکھیں۔

فرانسیسی استغاثہ کے مطابق 79 سالہ شخص پر 1967 سے 2022 کے درمیان 89 کم سن افراد کے ساتھ زیادتی اور جنسی حملوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملزم ایک فری لانس ٹیوٹر تھا جو جرمنی، سوئٹزرلینڈ، مراکش، نائجر، الجزائر، فلپائن، بھارت، کولمبیا اور نیو کیلیڈونیا سمیت مختلف ممالک میں منتقل ہوتا رہا اور تدریسی ملازمتوں کے ذریعے نوعمر بچوں کے قریب رسائی حاصل کرتا تھا۔

پراسیکیوٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ جہاں بھی وہ تدریس کے لیے مقیم ہوا، وہاں نوجوانوں سے تعلقات قائم کیے۔ مبینہ متاثرین کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب ملزم کے بھتیجے کو ایک یو ایس بی ڈرائیو ملی جس میں درجنوں ایسے جنسی حملوں کی تفصیلات درج تھیں۔

استغاثہ کے مطابق فائلیں کئی دہائیوں پر محیط مبینہ جرائم کا ذاتی ریکارڈ معلوم ہوتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرائیو میں تحریری اعترافات بھی موجود تھے جن میں دو قریبی رشتہ داروں کے قتل کا ذکر کیا گیا۔

تفتیش کاروں کے مطابق ملزم نے بعد ازاں اعتراف کیاکہ اس نے 1970 کی دہائی میں اپنی لاعلاج بیمار والدہ کو تکیے سے دم گھونٹ کر ہلاک کیا اور 1990 کی دہائی میں 92 سالہ پھوپھی کو نیند میں مار ڈالا۔

پولیس کو مبینہ طور پر اس نے بتایا کہ وہ ان اموات کو رحم کا عمل سمجھتا تھا۔

مزید پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کا کاروبار، ’ایکس‘ کیسے استعمال ہو رہا ہے؟

اب تک 89 میں سے صرف 40 مبینہ متاثرین کی شناخت ہو سکی ہے۔ استغاثہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد مزید ہو سکتی ہے اور دیگر افراد سے سامنے آنے کی اپیل کی ہے۔

فرانسیسی قانون کے تحت 1993 سے قبل ہونے والے جرائم پر مدتِ معیاد کے باعث مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ جرائم کے مکمل دائرہ کار کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم تاحال حراست میں ہے اور تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews استاد بچوں کا جنسی استحصال تفتیش جاری ملزم گرفتار وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استاد بچوں کا جنسی استحصال تفتیش جاری ملزم گرفتار وی نیوز جنسی استحصال کے مطابق

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری