حکومتِ جاپان، یو این اور جائیکا کا خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی آفات سے تحفظ کی صلاحیت بڑھانے کیلئے معاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)حکومتِ جاپان، اقوامِ متحدہ کے انسانی بستیوں کے پروگرام (یو این ہیبی ٹیٹ)اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)نے 11 فروری 2026 کو منعقدہ ایک تقریب میں خیبر پختونخوا صوبے میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی آفات سے تحفظ کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے منصوبے کے لیے تبادلہ مراسلات اور گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس منصوبے کے لیے حکومتِ جاپان کی جانب سے 427 ملین جاپانی ین (تقریبا 2.

7 ملین امریکی ڈالر)کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔جغرافیائی خصوصیات کے باعث خیبر پختونخوا موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات کا شکار رہتا ہے۔ سال 2025 میں آنے والے کلاڈ برسٹس اور اچانک سیلابی ریلوں سے 437 اسکول متاثر ہوئے، جس سے بالخصوص سوات اور بونیر جیسے شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔

یہ گرانٹ سوات اور بونیر میں 2025 کے سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی اور مضبوطی میں معاونت فراہم کرے گی۔ منصوبے کا مقصد اسکولوں کے ڈھانچے کو مستحکم بنا کر، بہتر ہوا داری اور روشنی کی سہولیات فراہم کر کے محفوظ، پائیدار اور فعال تعلیمی ماحول کی بحالی ہے۔ اس کے علاوہ صنفی حساس واٹر، سینیٹیشن اور ہائجین (واش)سہولیات کی بحالی بھی کی جائے گی تاکہ طالبات اور معذور بچوں کے لیے وقار، رازداری اور رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جاپان کے سفیر آکاماتسو شوئیچی نے اشتراکی شراکت داری کو سراہتے ہوئے پاکستان کے لچکدار ترقیاتی ایجنڈے کے لیے جاپان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا بچوں کے تحفظ اور موسمیاتی آفات کے دوران تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری ہے۔یو این ہیبی ٹیٹ کی ایشیا و بحرالکاہل کی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ کازوکو ایشیگاکی نے محفوظ تعلیمی ماحول کی فراہمی میں یو این ہیبی ٹیٹ کے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹروفٹ کیے گئے اسکول مضبوط اور محفوظ کلاس رومز، بہتر ہوا داری اور ضروری واش سہولیات فراہم کریں گے، جس سے بچے اعتماد، تحفظ اور وقار کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اسکولوں کو آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ہنگامی ردعمل کے مراکز کے طور پر بروئے کار لا کر یہ منصوبہ اردگرد کی کمیونٹیز کو بھی تیاری اور ابتدائی طبی امداد کے فوائد فراہم کرے گا، جس سے مقامی سطح پر لچک اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔جائیکا کے سینئر نمائندے مسٹر سوگاوارا تاکایوکی نے کہا کہ یہ منصوبہ جائیکا کے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے نقطہ نظر کے مطابق بلڈ بیک بیٹر کے تصور کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائیکا اس تصور کے تحت اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ متاثرہ علاقوں سمیت پورا ملک مستقبل کی آفات کے مقابلے میں زیادہ مضبوط انداز میں تعمیر نو کرے۔ پائیدار معاشی و سماجی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اسی نوعیت کی آفات میں دوبارہ وہی نقصان نہ ہو۔اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر محمد یحیی نے حکومتِ جاپان اور جائیکا کی پاکستان اور اقوام متحدہ کے ساتھ شراکت داری پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کوآپریشن فریم ورک سے ہم آہنگ ہے اور پاکستان کی جانب سے سینڈائی فریم ورک پر عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے، جس کے ذریعے کمزور طبقات کے لیے لچک میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔آفات سے محفوظ اسکولوں کی تعمیر و بحالی اور آفات سے نمٹنے کی تربیت کی فراہمی کے ذریعے یہ مشترکہ کاوش سینڈائی فریم ورک کے نفاذ میں معاون ثابت ہوگی، جس کا مقصد قدرتی آفات سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی لانا اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز میں انسانی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمن گھڑت مقدمے کے ذریعے افضل گرو کو پھانسی دی گئی، سید منظور شاہ وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس سانحہ ترلائی اسلام آباد کی شدید مذمت، الزہرا انٹرنیشنل قرآنک انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب کامیابی سے منعقد ایف آئی اے افسران کیلئے وردی پہننا لازمی، ڈی جی کا بڑا حکم جاری،تفصیلات سب نیوز پر قازقستان کے سفیر کی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات،ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق فیشن ڈیزائننگ یونیورسٹی میں بڑا سکینڈل؟ سینیٹ قائمہ کمیٹی کا سخت ایکشن پاک فوج کی کس صوبےمیں کتنی نمائندگی ہے ؟تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اسکولوں کی کی صلاحیت کی آفات آفات سے

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن