سی ڈی اے کے زیر اہتمام شکرپڑیاں کے مقام پر بہار شجرکاری مہم 2026 کاانعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سی ڈی اے نے بدھ کے روز موسم بہار شجرکاری مہم 2026 شکرپڑیاں کے مقام پر بھرپور انعقاد کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے شجرکاری مہم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پائن کا درخت لگایا۔ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ایم ڈی او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے بھی اس موقع پر چیڑ کے درخت لگائے۔

شجرکاری مہم میں انوائرمنٹ کے سنئیر افسران سمیت یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کے طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور صحت ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے کہا کہ طلبا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سی ڈی اے کیساتھ ملکر اس خصوصی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کا بھی شکر گزار ہوں جو سی ایس آر کے تحت 20 ہزار درخت لگا رہے ہیں۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور صحت نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کو رہنے کے قابل بنانے کے مقصد کیلئے پولن الرجی کے درختوں کو ہٹایا گیا ہے۔ پولن الرجی کے درختوں کو ہٹانے سے دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کانٹ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکر پڑیاں میں 8 ہزار پولن درختوں کی جگہ 30 ہزار بڑے سائز کے درخت لگائے جائیں گے۔ ڈاکٹر مختار احمد برتھ نے کہا کہ لگائے گئے درختوں کی بہتر نگہداشت کیلئے کیو آر کوڈ بھی لگائے جارہے ہیں۔ اسی طرح لگائے گئے درختوں کو نہ صرف کیو آر کوڈ بلکہ ایپ کے ذریعے بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن بدن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرین ایریاز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے طلبہ، سول سوسائٹی اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس شجرکاری مہم کے تحت دارالحکومت اسلام کی شاہراں، کمرشل مراکز سمیت پارکس میں ماحول دوست درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ لگائے جانے والے درختوں اور پودوں کا باقاعدہ ریکارڈ بھی محفوظ کیا جارہا ہے۔ اسی طرح شجرکاری مہم میں کیو آر کوڈ اور خصوصی ایپ کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں لگائے جانے والے پودوں کی تفصیلات کیو آر کوڈ پر محفوظ اور باقاعدہ ٹریکنگ کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کیو آر کوڈ کی مدد سے درختوں کی اقسام، عمر، ساخت، انکی افزائش اور دیگر متعلقہ معلومات تک رسائی آسان ہوگی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ہم سب ملکر اپنے والدین، بہن بھائیوں اور بچوں کے نام کا ایک ایک پودا لازمی لگائیں تو اسکا ماحول پر انتہائی گہرا اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورایچ ای سی تمام طلبا کی شجرکاری میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مارکس بھی دیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ آئیں،ہم سب ملکر ہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مزید سرسبز و شاداب بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے بورڈ، وزارت صحت اور ماہرین ماحولیات کی مشاورت سے پیپر ملبری کے درختوں کو ہٹایا اور ہر پودے کی جگہ کم ازکم تین نئے ماحول دوست پودے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت مقامی، پھلدار اور سایہ دار درختوں کو لگایا جارہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے ہمارے ساتھ ساتھ تمام شہریوں کو بھی اسمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ سی ایس آر کے تحت جو بھی ادارے اس شجرکاری مہم میں شامل ہونا چاہتے ہیں انکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شجرکاری مہم کا مقصد اسلام آباد شہر کے گرین کور میں اضافہ کرنا اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ایم ڈی او جی ڈی ایل احمد حیات لک نے کہا کہ اسلام آباد ہم سب کا شہر ہے اور اسکی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے سی ڈی اے کیساتھ ہرممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور اسلام آباد کو سرسبز و شاداب رکھنے کیلئے نہ صرف سی ڈی اے بلکہ ہم سب کو ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر شجرکاری مہم میں شریک طلبا، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شکر پڑیاں کے مقام پر چیڑ کے ہزاروں درخت لگائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومتِ جاپان، یو این اور جائیکا کا خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی آفات سے تحفظ کی صلاحیت بڑھانے کیلئے معاہدہ تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے رہنماؤں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان پاک فوج کی کس صوبےمیں کتنی نمائندگی ہے ؟تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر کس صوبے سے کتنے فوجی شہید ہوئے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان میں اعدادوشمار پیش کردیے پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ، ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وزیرِاعظم اور وفاقی وزرا کیخلاف کارروائی سے روک دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بہار شجرکاری مہم کے مقام پر سی ڈی اے

پڑھیں:

پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔

پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔

PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus

Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026

اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات

پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری

پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا