پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت، فروغ تعلیم، بین المذہاب رواداری اور اعتدال پسند اسلامی فکر کے موضوع پر خصوصی لیکچرز دیئے۔ انہوں نے اپنے دورہ میں تنظیمی ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کیں اور عالمی سطح پر منہاج القرآن کے تعلیمی و دعوتی منصوبہ جات کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دو ماہ کے مصر، بحرین، سعودی عرب، کویت و دیگر گلف ممالک کے کامیاب تنظیمی دورے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ائیرپورٹ لاہور پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران، کارکنان اور وابستگان کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے دورہ بیرون ملک کے دوران پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصر، بحرین، سعودی عرب، کویت و دیگر ممالک میں منعقدہ تعلیمی کانفرنسز، فکری نشستوں، تنظیمی پروگرامز میں شرکت کی اور اہم علمی، مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت، فروغ تعلیم، بین المذہاب رواداری اور اعتدال پسند اسلامی فکر کے موضوع پر خصوصی لیکچرز دیئے۔ انہوں نے اپنے دورہ میں تنظیمی ذمہ داران سے ملاقاتیں بھی کیں اور عالمی سطح پر منہاج القرآن کے تعلیمی و دعوتی منصوبہ جات کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ عمرے کی ادائیگی کے موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کی وحدت، پاکستان کی ترقی و استحکام اور عالم انسانیت کے امن کے لئے خصوصی دعا کی۔ ائیرپورٹ پر چیئرمین سپریم کونسل کا شاہد لطیف، قاضی فیض الاسلام، حاجی اسحق، الیاس ڈوگر، حاجی مقصود قادری، سہیل احمد رضا، میاں عبدالقادر، ممتاز الحسن باروی، ملک احمد اخوان اعوان، شہزاد خان، جنید وارثی، عابد بشیر، ثاقب بھٹی، خرم شہزاد و دیگر نے استقبال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منہاج القرا ن

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ