جوہر پارک میں شاندار فلاور شو کا افتتاح، جماعت اسلامی کی شہری ترقی کے عزم کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے جوہر پارک یوسی 8 میں فلاور شو کا شاندار افتتاح ہو گیا، جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع قائدین انجینئر عبد العزیز اور ٹی ایم سی جناح ٹاؤن کے تحت ٹاؤن چیئرمین رضوان عبد السمیع اور یوسی چیئرمین جنید مکاتی کے ہمراہ شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے دوران منعم ظفر خان نے منتظمین کو شاندار فلاور شو کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی نو ٹاؤنز میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کراچی کے حقوق کی بھی جنگ لڑ رہی ہے اور اپنے وعدے کے مطابق اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، جوہر پارک کو اجتماعی جدوجہد کے ذریعے بحال کیا گیا، بالکل اسی طرح شہر کے دیگر مسائل بھی حل کرائے جائیں گے۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی نے گزشتہ سال 3256 ارب روپے کا ٹیکس دیا، لہٰذا اس کا حق ہے کہ اسے ترقیاتی بجٹ دیا جائے اور عوام کے مسائل حل کیے جائیں، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق، مسائل کے حل اور بااختیار شہری حکومت کے لیے 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قابض میئر کام نہیں کرنا چاہتے اور وسائل پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ جناح ٹاؤن کے تحت بتدریج چالیس پارکوں کو بحال کیا جائے گا اور بوہری کمیونٹی اور پارک ڈیپارٹمنٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے پارک کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.(جاری ہے)
سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی . ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.