Jasarat News:
2026-06-02@22:26:54 GMT

پولینڈ کا ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

پولینڈ کا ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وارسا: پولینڈ نے ٹرمپ کی جانب سےغزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں ان کا ملک اس غزہ بورڈ آف پیس کا کا رکن نہیں بنے گا۔

ان کا کہنا تھا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نہایت حساس اور پیچیدہ ہے.

اس لیے کسی بھی بین الاقوامی فورم میں شمولیت سے قبل تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔ پولینڈ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم وہ ایسے کسی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتا .جس سے سفارتی توازن متاثر ہو۔

وزیراعظم پولینڈ نے زور دیا کہ انسانی بنیادوں پر امداد اور سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی. سیاسی مبصرین کے مطابق پولینڈ کے اس فیصلے کو یورپی ممالک کی محتاط پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ناتمام (آخری قسط)
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی