محبت میں اگر جلن، حسد اور رقابت شامل ہوجائے تو یہ جذبہ قتل جیسی ہولناک واردات تک پہنچ جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ بھارت کی فلم نگری ممبئی کے علاقے شیواجی نگر میں ہوا جہاں محبت کے تکون ( تین کردار) میں سے ایک 19 سالہ لڑکی اپنی جان سے گئی۔

پولیس کے بقول قتل کی یہ واردات فرقانیہ محلے میں دن دہاڑے پیش آئی جہاں شفا نامی نوجوان لڑکی کو نہایت قریب سے گولی ماری گئی۔

جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شفا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ہی قتل کی اس ہولناک واردات میں رومانوی تنازع اور ذاتی رنجش کا سرا مل گیا۔

تفتیشی افسر کے بقول مقتولہ ایک نوجوان سے محبت کرتین تھی جو بیک وقت ایک اور خاتون کے ساتھ بھی وابستہ تھا۔

جس کے باعث ان تینوں کے درمیان ہی رنجش، حسد اور کشیدگی بڑھتی گئی جو مبینہ طور پر قتل کی سازش میں تبدیل ہو گئی۔

شفا اپنے بوائے فرینڈ پر اُس خاتون سے رابطہ ختم کرنے پر زور دے رہی تھی اور لڑکا کے زیادہ جھکاؤ دوسری خاتون کی جانب ہوگیا۔

جس پر ان دونوں نے شفا کو ہمیشہ کے لیے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تاکہ پھر خود آسانی سے شادی کرسکیں۔ 

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 12 گھنٹوں کے اندر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں 25 سالہ خاتون اور اس کا 23 سالہ ساتھی بھی شامل ہے جسں نے شفا کو حسین خواب دکھائے تھے۔

 

 

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا