data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ٹماٹر نہ صرف کھانے کے ذائقے کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق ٹماٹر وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

ٹماٹر میں لائیکوپین پایا جاتا ہے، جو دل کی صحت بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ہے،لائیکوپین سرطان خصوصاً پروسٹیٹ اور چھاتی کے سرطان کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے اور جلد کو چمکدار بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ روزانہ ایک یا دو ٹماٹر کھانے سے جسم میں وٹامن سی، وٹامن اے اور فولک ایسڈ کی کمی پوری ہوتی ہے، جو مدافعتی نظام مضبوط کرنے میں معاون ہے۔

ٹماٹر کی مختلف اقسام سلاد، سالن اور جوس کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں، اور اسے روزمرہ غذا میں شامل کرنا نہ صرف غذائیت بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے لیے قدرتی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ چھوٹا سا پھل اپنے فوائد کی بدولت جسمانی امراض کے خلاف ایک قدرتی سپر فوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔

ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔

فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔

مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت