data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگلا دیش میں عام انتخابات کے دوران ووٹوں کی خریدو فروخت اور انتخابی بے ضابطگیوں کے تدارک کے لیے سیکیورٹی اداروں اور الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، جس کے تحت مختلف شہروں اور اضلاع میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات کے دوران چھ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن کے نتیجے میں بھاری مقدار میں نقد رقم برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی، جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سب سے نمایاں کارروائی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں جماعت اسلامی کے ایک ضلعی امیر کو 74 لاکھ ٹکا نقد رقم کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق مشتبہ رقم انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے منتقل کی جا رہی تھی۔

 جماعت اسلامی کی قیادت نے اس گرفتاری کو مسترد کرتے ہوئے اسے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش قرار دیا اور مؤقف اپنایا کہ اس واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی انتخابی مہم میں شامل ایک گاڑی سے بھی 15 لاکھ ٹکا نقد برآمد ہوئے، جس پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت پولنگ کے روز ایک ہزار ٹکا سے زائد کی بینک ٹرانسفر پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ ووٹوں کی خرید و فروخت اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جس میں 50 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ملک بھر کے 299 حلقوں میں پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا تھا، جو شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گی۔

انتخابی عمل کے دوران مجموعی طور پر 1981 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 250 سے زائد آزاد حیثیت میں مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ پولنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تین روز کے لیے موٹر سائیکل کی سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عام انتخابات کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی