دہلی (ویب ڈیسک) نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل انہیں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ رات کے وقت شیڈول ہونے کے باوجود انہیں پریکٹس کا موقع نہیں دیا گیا، نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے، میرے خیال میں بھارتی کھلاڑیوں کو دو مرتبہ فلڈ لائٹس میں پریکٹس کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے کھلاڑی بھی رات کے وقت ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں، وہ جو چاہیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فلڈ لائٹس میں میچ کھیلنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ ہی موجود نہیں اس کے باوجود ہمیں موقع فراہم نہیں کیا گیا، اس سب کے باوجود ہم اپنے ملک کیلئے لڑیں گے۔

نمیبیا کے کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے اکثر پلیئرز فلڈ لائٹس میں میچ کھیلنے کے عادی نہیں اور انہیں کبھی رات کے وقت پریکٹس کا موقع بھی نہیں ملا اور بھارت میں بھی ہمیں موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پریکٹس کا موقع فلڈ لائٹس میں

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ناتمام (آخری قسط)
  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان