طویل خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
صدرِ مملکت آصف زرداری نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر اٹارنی جنرل آفس کے لا افسران کی سروس شرائط میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
اس ترمیم کے تحت طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا
ایوانِ صدر کے مطابق یہ ترمیم منظور شدہ سمری کے مطابق نافذ العمل ہوگی۔
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی تقرری و سروس کی شرائط میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔
’نئی ترمیم کے تحت وہ ایڈیشنل اٹارنی جنرلز جو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر 10 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دے چکے، انہیں اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ڈیم فنڈ کی رقم وفاق کو دینے کا معاملہ، آڈیٹر جنرل و دیگر فریقین طلب
ترمیم کا مقصد لا افسران کے کیڈر میں طویل اور مسلسل خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔
’۔۔۔اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر ایک دہائی سے زائد عرصہ مکمل کرنے کے بعد ترقی پانے والے افسران کو منظم مالی مراعات فراہم کرنا ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹارنی جنرل آفس اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آصف زرداری الاؤنس ترمیم خصوصی الاؤنس سروس صدر مملکت منظور شدہ سمری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل آفس اسسٹنٹ اٹارنی جنرل الاؤنس خصوصی الاؤنس صدر مملکت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اٹارنی جنرلز
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی