عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات دستیاب ہیں؟ تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی فرینڈ آف دی کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے جیل میں سیکیورٹی اور فراہم کردہ خوراک پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ سیل میں ہوا اور روشنی کے مناسب انتظام کو بھی تسلی بخش قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کپڑے دھونے اور صفائی کے لیے مشقتی دستیاب ہے جس کے ذمے واش روم اور سیل کی صفائی بھی ہے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظام پر اطمینان بھی ظاہر کیاہے۔

علاوہ ازیں سردی کے موسم میں انہیں چھوٹے سائز کا ہیٹر اور بلور فراہم ہے جبکہ سیل میں ہر وقت گرم پانی دستیاب رہتا ہے۔ گرمیوں میں شدید گرمی اور حبس کے پیش نظر انہیں روم کولر بھی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم انہوں نے بتایا کہ گرمیوں کے مہینوں میں مچھر اور کیڑے ہوتے ہیں اور انہیں دو سے تین مرتبہ فوڈ پوائزننگ بھی ہوچکی ہے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے سیل میں تقریباً 10 کیمرے نصب ہیں۔ ایک کیمرہ شاور ایریا سے پہلے تک ہے تاہم کمرے کے اندر کوئی کیمرہ موجود نہیں۔ عمران خان نے کیمرے نصب ہونے پر اعتراض نہیں کیا اور کہا کہ یہ ان کی حفاظت کے لیے ہیں۔ سیل کے قریب 30×12 فٹ کا گرین ایریا بھی موجود ہے تاکہ وہ دھوپ لے سکیں۔

خوراک کے حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ انہیں ناشتے میں ایک کپ کافی، دلیہ اور کچھ کھجوریں ملتی ہیں۔ انہیں پورے ہفتے کے مینیو کا انتخاب خود کرنے کا اختیار ہے اور کھانا وہ ذاتی خرچ پر کھاتے ہیں۔ ہفتے میں 2 دن چکن، 2 دن گوشت اور 2 دن دال یا چاٹ/سینڈوچ دیا جاتا ہے جبکہ نیسلے کا بوتل بند پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ رات کو مکمل کھانا نہیں کھاتے بلکہ پھل، دودھ اور کھجوروں پر اکتفا کرتے ہیں۔ سیل کے اندر انہیں چھری، کانٹے اور برتن رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

روزمرہ معمول کے بارے میں عمران خان نے بتایا کہ وہ صبح 9:45 پر ناشتہ کرتے ہیں اور ایک گھنٹہ قرآن پڑھتے ہیں۔ جسمانی ورزش کے لیے محدود آلات دستیاب ہیں جن میں ایکسرسائز مشین اور 9 کلوگرام کے پتھر شامل ہیں۔

شام ساڑھے پانچ بجے سے رات 10 بجے تک وہ سیل میں ہی رہتے ہیں۔ انہیں تقریباً 100 کتابیں دستیاب تھیں جب کہ 32 انچ کا ٹی وی بھی دیا گیا جو چلانے پر نہیں چلا۔ دو سال سے ان کا دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا۔

ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 5 ماہ سے ان کی ملاقات وکلا سے نہیں کرائی گئی اور اہل خانہ سے بھی ملاقات نہیں ہو رہی تھی، تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کی تبدیلی کے بعد انہیں اہلیہ سے ہفتے میں ایک دن منگل کو 30 منٹ کی ملاقات کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 میں ان کے بیٹوں قاسم اور سلمان سے دو مرتبہ ٹیلیفون پر رابطہ کرایا گیا۔

رپورٹ میں طبی امور سے متعلق بھی تفصیلات شامل ہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال چار ماہ سے قید ہیں۔ اکتوبر 2025 تک ان کی نظر 6/6 تھی مگر بعد ازاں دھندلا دکھائی دینا شروع ہوا اور دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی جو اب 15 فیصد کام کر رہی ہے۔ انہیں بلڈ کلاٹ ہونے کے بارے میں بتایا گیا۔

ملاقات کے دوران ان کی آنکھوں سے مسلسل پانی نکلتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ تک ان کا علاج صرف آنکھوں کے قطروں سے کیا جاتا رہا جس سے فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنی عمر کے پیش نظر باقاعدہ بلڈ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف یا کسی ماہر آنکھوں کے ڈاکٹر سے معائنے کا مطالبہ کیا۔

اس معاملے پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی ریاستی تحویل میں ہیں اور انہیں دیگر قیدیوں کی طرح یکساں طبی سہولیات ملنی چاہییں، تاہم کسی کو غیر معمولی رعایت نہیں دی جائے گی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے یقین دہانی کرائی کہ ماہر آنکھوں کے ڈاکٹروں تک رسائی اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ یہ اقدامات 16 فروری سے قبل مکمل کیے جائیں۔ عدالت نے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر تک رسائی کی اجازت دی تاہم کسی فیملی ممبر کی موجودگی میں معائنے کی استدعا مسترد کردی اور قرار دیا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی لانچنگ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس مدار میں داخل ہو گئے چین کی لانچنگ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس مدار میں داخل ہو گئے پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، ہر ضلع تک سہولتیں پہنچائیں گے: مریم نواز سماجی انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں: وزیراعظم سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر شدید زخمی، سی ایم ایچ میں زیر علاج ڈھاکا: ضلع گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پردستی بم دھماکا صدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جیل میں

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق