پاکستان کی معروف نعت خواں انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
معروف نعت خواں تابندہ لاری دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئیں۔ اسپتال حکام کے مطابق وہ گزشتہ چند دنوں سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ننھا نعت خواں ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق
اہل خانہ اور اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تابندہ لاری کو دل کی شدید تکلیف لاحق تھی اور مسلسل طبی نگرانی کے باوجود ان کی حالت بگڑتی چلی گئی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد از عشا مسجد فاروق اعظم، نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ، دوست احباب اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
تابندہ لاری اپنی سحر انگیز آواز اور دل کو چھو لینے والے اندازِ نعت خوانی کے باعث ملک بھر میں پہچانی جاتی تھیں۔ انہوں نے فنِ نعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور بے شمار نوجوان نعت خواں ان کی رہنمائی اور انداز سے متاثر ہوئے۔
ان کے انتقال سے نعت خوانی کی دنیا ایک معتبر اور باوقار آواز سے محروم ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انتقال پاکستان تابندہ لاری کراچی نعت خواں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتقال پاکستان تابندہ لاری کراچی نعت خواں
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔