ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیپال کا اٹلی کو جیت کیلیے 124 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں نیپال نے اٹلی کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیپال کی ٹیم 19.3 اوورز میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ عارف شیخ 27، کپتان روہت پوڈیل 23 اور آصف شیخ 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اٹلی کی جانب سے کرشن کالوگاماگے نے 3، بین مانینتی نے 2 جبکہ علی حسن، جے جے اسمٹس اور جسپریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔