Jasarat News:
2026-07-24@02:32:13 GMT

33 سالہ کاکٹیل نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا: الینوائے کی ایک فیملی کے پالتو کاکٹیل “سونی” نے اپنی غیرمعمولی عمر کے باعث گینیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی ہے اور دنیا کے اس نسل کے سب سے معمر طوطے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی نے 32 برس اور 292 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا، جس کی تصدیق گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اکتوبر 2025 میں کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ 10 تاریخ کو اس نے اپنی 33 ویں سالگرہ بھی منائی۔

سونی کی مالکن، جینیٹ ریچر، جو امریکی ریاست الینوائے میں مقیم ہیں، نے بتایا کہ سونی ان کے خاندان میں 1993 میں شامل ہوا تھا، جب یہ صرف چند ہفتوں کا ننھا سا بچہ تھا، سونی کی زندگی کا یہ لمبا سفر ان کے لیے خوشیوں اور حیرت انگیز یادوں سے بھرا ہوا ہے، اور وہ آج بھی اپنے مالکان کے ساتھ بھرپور وقت گزارتا ہے۔

جینیٹ نے بتایا کہ سونی نے اپنی زندگی کے ابتدائی سالوں میں کئی الفاظ سیکھے اور بات چیت کرنے کی صلاحیت میں ماہر ہو گیا، تاہم اب اس کے ذخیرہ الفاظ کافی محدود ہو چکا ہے اور وہ بس چند الفاظ ہی بولتا ہے۔

ماہرین حیوانات کے مطابق کاکٹیل کی اوسط عمر عام طور پر 15 سے 25 سال کے درمیان ہوتی ہے، لیکن سونی کی 33 سالہ زندگی اس نسل کے لیے غیر معمولی اور تاریخی ہے۔ سوشل میڈیا اور حیوانات کے شائقین میں سونی کی سالگرہ اور اس کے ریکارڈ کا موضوع کافی مقبول ہوا، جس نے پالتو پرندوں کی دیکھ بھال اور ان کی صحت کے حوالے سے دلچسپی بڑھا دی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سونی کی

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک