رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کردی: ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کی تصدیق کردی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی معلومات کی توثیق کی ہے۔طاہر اندرابی نے کہا کہ مستقبل میں بھی کسی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قانونی ٹیم نے عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سماعت میں حصہ لیا، جبکہ بھارت اس سماعت میں شریک نہیں ہوا۔ پاکستان نے دوبارہ اس بات کی تجدید کی کہ دونوں فریقین کے لیے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پابندی لازمی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آزادانہ نقل و حرکت اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔رپورٹ میں شمالی افغانستان میں آئی ایس کے پی کے اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔طاہر اندرابی نے بھارتی ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ایسے واقعات میں 55 مسلمان جان سے گئے۔انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان عمان میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور مثبت پیش رفت کو سراہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے سپیکٹرم میں کمی کے باوجود پاکستان ان مذاکرات کو خوش آمدید کہتا ہے۔طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ بیانات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں برس پاکستان کے دورے کی تصدیق کی گئی تھی.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طاہر اندرابی نے پاکستان کی نے پاکستان پاکستان کے کہ پاکستان نے کہا کہ کی تصدیق انہوں نے
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔