اسلام آباد:

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی اس کی ذمہ دار حکومت ہے، یہاں تک معاملات نہ لے کر جائیں کہ باتیں پھر سڑکوں پر ہوں، ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پریذائیڈنگ افسر سینیٹر وقار مہدی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایوان کے معمول کے ایجنڈے کی کارروائی معطل کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ایوان کی کاروائی کو معطل کیا جائے، یہاں ایوان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کرکے رپورٹ جمع کروائی ہے، اس رپورٹ کے مطابق اپریل تک بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک تھی اس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو اس صورتحال کے بارے میں بتایا تین ماہ تک ان کی اس بیماری پر کچھ نہیں کیا گیا جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی بالکل چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں اس ڈاکٹر سے علاج کروایا جو اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں تھا، ان کو پمز اسپتال سے انجکشن لگوایا گیا، اس انجکشن کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، انسان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کی دیت فقہ میں آدھے انسان کی دیت کے برابر ہے، ان کی اس بیماری کی ذمہ دار حکومت وقت ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں اس بیماری کے دو ہی ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر مظہر سہیل، ان سے علاج کروایا جائے، ان کی آنکھ کی اتنی بینائی چلی گئی یہ جرم ہوا ہے، اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتا ہے، پنجاب حکومت ذمہ دار ہے، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ ظالم جو بھی ہو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، کوئی انسان اسے جائز قرار نہیں دے سکتا، جو بھی اس جرم کے حق میں عذر لائے گا وہ بھی ظالم ہوگا، ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک جنگل بن جائے گا، ہم تمام دنیا کے سفیروں کو اس ظلم پر تحریر بھیجیں گے، یہاں تک معاملات نہ لے کر جائیں کہ باتیں پھر سڑکوں پر ہوں، پھر کتنے لوگوں کو گولی ماریں گے آپ؟ ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے ایوان میں جواب دیا کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جو رپورٹ دی ہے اس میں تمام سہولیات کا بتایا گیا ہے، جیل میں ایکسرسائز مشینیں، تین وقت کھانے کی رپورٹ دی گئی ہے، چیف جسٹس نے خود کہا ہے سلمان صفدر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس ایک جیسی ہیں، سلمان صفدر کی رپورٹ میں یہ نہیں کہا گیا کہ ان کے علاج میں انکار کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا جو علاج کیا ہے وہ اس سے مطمئن ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جب بھی شکایت کی ان کا علاج کیا گیا، اس معاملے کو سیاسی انداز میں آگے بڑھانا اور کہنا یہ بہت بڑا جرم ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر جیل سپرنٹنڈنٹ یا اس سائیڈ سے کوئی شخص سیاست کرے تو وہ بہت بڑا جرم ہے۔

رانا ثنا نے کہا کہ ان کا ملک میں جو سب سے اچھا علاج ہے وہ کرایا گیا ہے، کینسر اسپتال میں پمز سے اچھا کوئی ڈاکٹر ہے تو اس سے بھی چیک کروایا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ نے دونوں رپورٹس دیکھ کر کہا ہے انہیں مزید کسی ماہر ڈاکٹر سے چیک کروایا جائے،
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کیساتھ بیٹھ کر جو بھی بات ہوئی ہے اس پر عمل کیا جائے گا، اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ کسی کی صحت پر آپ کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہیے اگر آپ کو اس میں مزید کچھ کہنا ہے تو آپ سپریم کورٹ چلے جائیں علامہ راجہ ناصر عباس صاحب آپ کو بھی اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

رانا ثنا اللہ کے بیان پر سینیٹ میں پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا اور پی ٹی آئی سینیٹرز اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔

سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز نے اپنے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی تصویریں لگا رکھی ہیں ان تصویروں کو یہاں سے ہٹایا جائے، سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ ہم اگر تصویریں لے کر آئے تو ہم اور بھی بہت سی تصویریں لے کر آئیں گے، وہ تصویریں بھی لائیں گے پھر آپ کو تکلیف ہوگی۔

پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نے اس چیز پر رولنگ دی ہوئی ہے کہ کسی کی تصویر نہیں لگائی جاسکتی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ہاؤس مقدم ہے یہاں ہم سگریٹ نہیں پیتے پانی نہیں پیتے۔ پریذائیڈنگ افسر نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ہٹانے کی ہدایت کردی۔

پے در پے جملے بازی سے ایوان میں شدید بدنظمی ہوئی، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم ایوان کی کارروائی معطل کردیں گے۔

اجلاس میں پریذائیڈنگ افسر وقار مہدی نے اپنی چھٹی کی درخواست خود ہی منظور کرلی۔ جلاس میں ایجنڈے پر کارروائی شروع ہوئی۔ سینیٹ میں پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل ایوان سے پاس کرلیا گیا۔ یہ بل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیش کیا۔

سینیٹ میں پیمرا آرڈیننس میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔ بل وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

ایوان میں اخباری ملازمین (شرائط ملازمین) ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کا بل 2026ء پیش کیا گیا جو کہ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا، ایوان نے اسے بھی منظور کرلیا۔

بھنگ کنٹرول اور ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2024ء میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا تاہم اسے کل تک موخر کردیا گیا۔

بعدازاں سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی پریذائیڈنگ افسر ترمیم کا بل سینیٹ میں ایوان میں نے کہا کہ ایک آنکھ کیا گیا پیش کیا آنکھ کی چلی گئی کی صحت

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی