Daily Mumtaz:
2026-06-02@23:40:18 GMT

گھوٹکی ،پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

گھوٹکی ،پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں

 

کراچی: (نیوز ڈیسک) سندھ میں گھوٹکی کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہو گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جاتے ہوئے ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں اور انجن بوگیوں کو چھوڑ کر کئی کلو میٹر آگے نکل گیا۔

واقعہ محمد پور کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی، ٹرین کو بوگیوں کو الگ ہوئے 4 گھنٹے گزر گئے لیکن امدادی ٹیم نہ پہنچ سکی۔حکام نے کہا ہے کہ ٹرین کا کپلر نکلنے کے باعث بوگیاں علیحدہ ہوگئیں، انجن واپس آرہا ہے، کپلر لگا کر ٹرین جلد روانہ کردی جائے گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین روانہ کی جائے گی اور مرمتی ٹیم کام کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔

ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔

انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

متعلقہ مضامین

  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم