پاکستان نے اپنا دوسرا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
پاکستان کی اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے چین کے یانجیانگ سی شور لانچ سینٹر سے پاکستان کا دوسرا ملکی الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا جو ملک کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سیٹلائٹ امیجری اور اے آئی کے ذریعے بحری تحفظ اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کا منصوبہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ای او 2 کو سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں مکمل ملکی تحقیق اور نظامی انجینیئرنگ کے ذریعے ڈیزائن، تیار اور مربوط کیا گیا۔
Pakistan’s PRSC-EO2 Earth observation satellite has been successfully placed into its designated orbit.
— Mohsin Ali (@Mohsin_o2) February 12, 2026
اس کامیابی نے پاکستان کی سیٹلائٹ ڈیزائن، پی لوڈ انٹیگریشن، ٹیسٹنگ اور مشن کی تیاری میں بڑھتی ہوئی مہارت کو اجاگر کیا ہے۔
ای او 1 کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیتای او 2 کو اس انداز سے تیار کیا گیا ہے کہ یہ اپنے پیشرو ای او 1 کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر زمین کی مشاہداتی معلومات فراہم کرے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ
یہ سیٹلائٹ مختلف روشنی کے حالات میں زمین کا مشاہدہ کر کے سطحی خصوصیات کی بہتر تفہیم کے ساتھ تبدیلیوں کا پتا لگاتا ہے اور تصویری تسلسل فراہم کرتا ہے۔
ای او 2 پاکستان کے زمین مشاہداتی سیٹلائٹ بیڑے کو مزید مضبوط بناتا ہے جس سے قومی منصوبہ بندی، حکمرانی، وسائل کے انتظام اور ملکی سطح پر تیار کردہ قابل اعتماد خلائی نظاموں کی ترقی کے لیے ضروری ڈیٹا کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ای او 2 پاکستان کا دوسرا الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ چین سپارکو
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای او 2 پاکستان کا دوسرا الیکٹروا پٹیکل سیٹلائٹ چین سپارکو پاکستان کا کے ساتھ
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔