مرونل ٹھاکر 14 فروری کو رجنی کانت کے داماد سے شادی کررہی ہیں؟ اداکارہ کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اداکار دھنوش کے ساتھ ویلنٹائن ڈے پر شادی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ مرونل 14 فروری کو دھنوش کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز ہوگئی تھیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں مرونل نے ان خبروں کو ہنستے ہوئے مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا ’’یہ 14 فروری تو یکم اپریل یعنی ’اپریل فول‘ جیسا دن بننے جارہا ہے، کیونکہ میں شادی نہیں کر رہی۔‘‘ اداکارہ کے اس مزاحیہ ردعمل نے واضح کر دیا کہ شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں محض افواہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر چند پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکار ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم مرونل کے بیان کے بعد ان خبروں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
مرونل ٹھاکر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس شادی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ سب محض قیاس آرائیوں کا نتیجہ ہے۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ ماضی میں بھی مرونل ٹھاکر کا نام مختلف ساتھی فنکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم وہ عموماً ایسی خبروں کو نظرانداز کرتی آئی ہیں۔ دھنوش، جو اپنی ذاتی زندگی کے باعث بھی خبروں میں رہتے ہیں، اس معاملے پر ان کی طرف سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مرونل ٹھاکر
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم