شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان دنیا کے طاقتور ترین رہنما تصور کیے جاتے ہیں جنھیں ان کی قوم ایک سپر نیچر شخصیت کا درجہ بھی دیتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کوئی پارلیمانی یا حکومتی عہدہ نہیں رکھتے لیکن ملک کی سب سے طاقت ور شخصیت ہیں۔

کم جونگ اُن حالیہ چند برسوں سے منظر عام سے پُراسرار طور پر غائب ہوجاتے ہیں جس سے افواہیں زیر گردش ہوئیں کہ وہ کسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب انھوں نے اپنی بہن 38 سالہ کم یو جونگ کو سیاسی اور حکومتی تقریبات میں لانا شروع کیا۔

کم جونگ اُن نے انھی دنوں اپنی بہن کو کئی اہم حکومتی ذمہ داریاں بھی سونپیں اور ان کی غیر موجودگی میں وہ سب سے طاقتور شخصیت بن کر ابھری۔

تاہم کبھی کم جونگ ان نے یہ تاثر نہیں دیا کہ وہ اپنی بہن کو جانشین مقرر کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے ان کی تربیت کر رہے ہیں۔

ابھی بہن کم یو جونگ کی جانشینی کے بارے میں چی مہ گوئیاں جاری تھیں اور دنیا انھیں بطور نئے حکمراں کے قبول کرنے والی تھی کہ کم جونگ ان نے سب کو چونکا دیا۔

کم جونگ اُن غیر معمولی طور پر اپنی 12 سالہ بیٹی کم جو اے کو منظر عام پر لے آئے جو اس سے قبل سامنے نہیں آئی تھیں۔

کم جونگ ان اپنی بیٹی کو سیاسی اور حکومتی تقریبات حتیٰ کہ حساس ملٹری ایونٹس میں ساتھ لانے لگے جب کہ ان کی بہن کم یو جونگ کہیں پیچھے رہ گئیں۔

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے تاحال اپنی بیٹی کو بھی جانشین بنانے کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ایسا صاف نظر آرہا ہے کہ وہ بیٹی کی تربیت میں لگے ہیں۔

ویسے تو کم جونگ اُن کی اہلیہ 37 سالہ ری سول جو بھی ممکنہ جانشین میں سے ایک ہوسکتی ہیں جو 2012 سے مسلسل سرکاری تقریبات میں متحرک نظر آرہی ہیں۔

تاہم ان تینوں میں سے کم جونگ اُن کے ساتھ جو شخصیت سب سے زیادہ اور حساس ترین تقریبات میں بھی ساتھ ہوتی ہیں وہ ان کی بیٹی ہی ہیں۔

شمالی کوریا کے پڑوسی ملک اور سب سے سخت مخالف جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ اُن نے اپنی نوعمر بیٹی جانشین مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بات جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس نے قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی اور ساتھ ہی بطور ٹھوس شواہد ان کی حالیہ سرگرمیوں کا ڈیٹا بھی پیش کیا۔

جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ لی سیونگ-کوین نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلے کم جونگ اُن کی بیٹی کے جانشین بنائے جانے کا صرف تاثر تھا تاہم اب وہ باقاعدہ نامزدگی کے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

12 سالہ جانشین کم جو اے کون ہیں؟

کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو کی منظر عام پر آنے والی واحد اولاد کم جو اے ہی ہیں حالانکہ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کا خیال ہے کہ کم جونگ اُن کا ایک بڑا بیٹا بھی ہے، تاہم اس کا کبھی سرکاری طور پر اعتراف نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے سرکاری میڈیا میں دکھایا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے حکمراں کی بیٹی کم جو اے کا نام پہلی بار 2013 میں سامنے آیا تھا جب امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمین نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران "بچی کم جو اے" کو گود میں اٹھایا تھا۔

کم جو اے پہلی بار 2022 میں سرکاری ٹیلی وژن پر نظر آئیں جب وہ اپنے والد کے ہمراہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے معائنے کے موقع پر موجود تھیں۔

اس کے بعد سے حالیہ مہینوں میں کم جو اے متعدد فوجی اور سرکاری تقریبات میں اپنے والد کے ہمراہ دکھائی دی ہیں، جن میں کورین پیپلز آرمی کی سالگرہ اور کم خاندان کے مقبرے "کمسوسان پیلس آف دی سن" کا دورہ شامل ہے۔

ریاستی میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں وہ اکثر اپنے والد کے شانہ بشانہ کھڑی دکھائی دیتی ہیں جو شمالی کوریا جیسے سخت درجہ بندی والے معاشرے میں غیرمعمولی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے حکمراں تقریبات میں جنوبی کوریا کم جو اے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف