وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبا کے لیے اسکول ’مِیل پروگرام‘ کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مطابق اس وقت وفاقی دارالحکومت کے 254 تعلیمی اداروں میں قریباً 57,045 طلبا کو روزانہ مفت لنچ فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر آباد شہر ہے، خالد مقبول صدیقی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) کے تحت چلنے والے 222 وفاقی سرکاری اسکولوں میں کھانے کی فراہمی جاری ہے۔ اس منصوبے کے لیے حکومت 75 فیصد فنڈنگ فراہم کر رہی ہے، جبکہ بقیہ 25 فیصد اخراجات اور لاجسٹکس کی ذمہ داری اللہ والے ٹرسٹ ادا کر رہا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں کے 60 اسکولوں میں 25 ہزار 397، سہالہ کے 56 اسکولوں میں 12,404، نیلور کے 40 اسکولوں میں 6,843، بھارہ کہو کے 37 اسکولوں میں 5,782، ترنول کے 29 اسکولوں میں 6,619 اور مجموعی طور پر 222 اسکولوں میں 57,045 طالبعلموں کو روزانہ کی بنیاد پر دپہر کا کھانا دیا جاتا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کے تحت 05 خصوصی تعلیمی مراکز میں بھی مفت کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں بصری، سماعت اور جسمانی معذوری کے شکار بچوں کے مراکز شامل ہیں۔ ان اداروں میں اس سہولت کا آغاز 22 جنوری 2025 سے کیا گیا۔ اس کے علاوہ 28 بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولوں میں بھی مفت کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دھاندلی ہار گئی کراچی جیت گیا، جس کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ میئر بنے گا، خالد مقبول

واضح رہے کہ اسکول ’مِیل پروگرام‘ کا باقاعدہ آغاز فروری 2022 میں 40 پرائمری اسکولوں سے کیا گیا تھا۔ اپریل 2024 میں وزارت تعلیم کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے بعد اس پروگرام کے دائرہ کار میں نمایاں اضافہ کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند طلبہ کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

FDE اسکول ’مِیل پروگرام‘ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکول م یل پروگرام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اسکولوں میں خالد مقبول

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان