Jasarat News:
2026-07-24@02:10:40 GMT

روبوٹ سے بھیک منگوانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارت میں چند نوجوانوں کی جانب سے کیا گیا ایک غیر معمولی تجربہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نوجوانوں نے ایک روبوٹ تیار کر کے اسے سڑک پر بھیجا اور اسے لوگوں سے بھیک مانگنے کی ہدایت دی، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

راہگیروں کے لیے یہ منظر حیران کن تھا کہ ایک مشینی انسان نما روبوٹ آگے بڑھ کر مدد کی درخواست کر رہا ہے۔

اس موقع پر متعدد افراد اس انوکھے منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرتے اور مسکراتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ جب انسانوں کو روزگار نہیں مل رہا تو اب روبوٹ بھی قسمت آزما رہے ہیں۔

https://jasarat.

com/wp-content/uploads/2026/02/robot-begger.mp4

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ قدم صرف تفریح کے لیے اٹھایا گیا یا کسی سماجی تجربے کا حصہ تھا، تاہم اس ویڈیو نے ٹیکنالوجی اور معاشرتی رویوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے تجربات مصنوعی ذہانت کے بڑھتے کردار اور انسانی رویوں کے ملاپ کو اجاگر کرتے ہیں، جو مستقبل میں مزید دلچسپ اور سوالیہ صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع