’آپ کی شادی میں بھی بارش ہوگی‘، ہانیہ عامر کو ساتھی نے کھانا کھاتے ہوئے یہ بات کیوں کہی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں پتیلے میں پلاؤ کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ موجود ایک نوجوان مزاحیہ انداز میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’کون کہتا ہے ہیروئن کھانا نہیں کھاتی‘۔
اسی دوران نوجوان اداکارہ سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ ’آپ کی شادی پر بارش ہو جائے گی اور پھر آپ کو انڈور شادی کرنا پڑے گی‘۔ جس پر ہانیہ عامر مسکراتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ ’ہم انجوائے کر لیں گے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے سادہ اور بے تکلف انداز کو سراہا، جبکہ بعض نے تبصرہ کیا کہ انہیں پلیٹ استعمال کرنی چاہیے تھی کیونکہ اتنی مقدار میں چاول کھانا ممکن نہیں۔ چند صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ کھانا زیادہ سلیقے سے کھایا جانا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لائکس کے چکر میں کیا کچھ کرنا پڑتا ہے جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا اور ہانیہ میں کھانے کی تمیز بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعے کو نکاح ہوگا، ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین ٹیلی ویژن اور فلمی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں پہچان رکھتی ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں جانان، نامعلوم افراد 2 اور پردے میں رہنے دو شامل ہیں، جبکہ ہٹ ڈراموں میں تتلی، دلربا، عشقیہ، میرے ہمسفر، سنگِ ماہ، مجھے پیار ہوا تھا اور کبھی میں کبھی تم شامل ہیں۔
ہانیہ عامر انسٹاگرام پر بھی غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں، جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 19.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ہانیہ عامر ہانیہ عامر شادی ہانیہ عامر ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر ہانیہ عامر شادی ہانیہ عامر ویڈیو وائرل ہانیہ عامر
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔