ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئر ینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان پال اسٹرلنگ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئر ینڈ کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بڑا دھچکا لگا گیا ہے، کپتان اور جارح مزاج بیٹر پال اسٹرلنگ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئر ینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ کو آسٹریلیا کے خلاف حالیہ میچ میں کیچ پکڑتے ہوئے گھٹنے کی شدید چوٹ لگی، جس کے بعد ان کے کھیل جاری رکھنے کے امکانات کم ہو گئے تھے۔
???????????????????? ????????????????????????
Unfortunately, Paul Stirling has had to withdraw from the @T20WorldCup as a result of an injury sustained in the last match.
Sam Topping has been called up as Stirling’s replacement: https://t.co/5Ch6HKxhqR@zaggleapp | #T20WorldCup | #BackingGreen… pic.twitter.com/3dSJ41FwmG
— Cricket Ireland (@cricketireland) February 13, 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فوری طور پر اسٹرلنگ کے متبادل کے طور پر 20 سالہ بلے باز سیم ٹاپنگ کو آئرلینڈ اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، سیم ٹاپنگ عمان اور زمبابوے کے خلاف گروپ مرحلے کے میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
سیم ٹاپنگ کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ اور فیلڈنگ کی طاقت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کپتان کی غیر موجودگی میں بھی ٹیم مقابلہ بازی میں مستحکم رہے۔
اس موقع پر آئرلینڈ کے کوچز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم ہر حال میں اپنی مکمل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی اور سیم ٹاپنگ کو جلد از جلد ٹیم میں ڈھال کر اسے ورلڈ کپ میں کامیابی کی طرف لے جائیں گے۔
ماہرین کے مطابق پال اسٹرلنگ کی غیر موجودگی آئرلینڈ کے لئے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ وہ نہ صرف بیٹنگ لائن اپ کے اہم ستون ہیں بلکہ ٹیم کی قیادت میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پال اسٹرلنگ سیم ٹاپنگ
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔