data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 بھارت میں ایک 27 سالہ یوٹیوبر ودھایک پراجاپتی نے شدید ذہنی دباؤ کے عالم میں اپنے گھر کے اسٹوڈیو کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں قیمتی آلات مکمل طور پر تباہ ہو گئے تاہم اہلِ خانہ بروقت بچا لیے گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شب پیش آیا اور پولیس اور پڑوسیوں کی فوری کارروائی نے انسانی جانوں کو خطرے سے محفوظ رکھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراجاپتی اپنے گھر سے فلم ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل میڈیا پروڈکشن کا کام کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی آبائی زمین فروخت کر کے جدید اسٹوڈیو تعمیر کیا تھا اور یوٹیوب پر ایک پہچان بنانے کے عزم کے ساتھ کام شروع کیا، لیکن کئی ماہ کی محنت کے باوجود وہ مطلوبہ کامیابی حاصل نہ کر سکے، اس ناکامی اور مایوسی نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً دس بجے، پراجاپتی نے خود کو اسٹوڈیو میں بند کر کے آگ لگا دی۔ چند لمحوں میں دھواں پورے مکان میں پھیل گیا، اور لوہے کے بند دروازے کی وجہ سے اہلِ خانہ اندر پھنس گئے۔ پڑوسیوں کی بروقت اطلاع پر پولیس نے ایک دیوار توڑ کر گھر میں داخل ہو کر خاندان کو محفوظ باہر نکالا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹوڈیو میں موجود کمپیوٹرز، کیمرے، ساؤنڈ سسٹمز اور لائٹنگ کے آلات جو دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے تھے، مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔

گاؤں کے سابق سربراہ پراکاش کمار ارُن نے بتایا کہ ودھایک پراجاپتی گزشتہ چند دنوں سے گوشہ‌نشین ہو گئے تھے اور یہ اقدام ذہنی دباؤ کا نتیجہ تھا، آگ لگانے کے بعد پراجاپتی پیچھے کی دیوار سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گئے تھے، اور اتوار کی صبح رشتہ داروں نے انہیں رانچی کے ایک اسپتال میں نفسیاتی علاج کے لیے داخل کروا دیا۔ اس کے ساتھ ہی خاندان شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور مقامی انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

واقعہ نہ صرف نوجوان کی ذہنی صحت پر روشنی ڈالتا ہے بلکہ ڈیجیٹل میڈیا اور یوٹیوب کے شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی بھی عکاسی کرتا ہے، جہاں کامیابی کی دوڑ میں مایوسی اور ذہنی تناؤ خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آگ لگا ہو گئے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف