کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں زِمبابوے نے عالمی کرکٹ کی طاقتور ٹیم آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں زِمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 169 رنز بنائے۔ 170 رنز کے تعاقب میں کیا تھا کہ آسٹریلیا اس ہدف کو باآسانی حاصل کرلے گی مگر زمبابوے کے بولرز نے اسے ناکام بنادیا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 146 رنز تک محدود کردیا۔ اس نتیجے نے سپر 8 مرحلے کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے اور آسٹریلیا کی پوزیشن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

زِمبابوے نے مضبوط آغاز تب کیا جب اوپننگ بلے باز برائن بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس نے پوری ٹیم کو ایک مستحکم مجموعے کی بنیاد فراہم کی۔ کپتان سکندر رضا نے بھی آخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کیا۔ زِمبابوے کے بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ پر زبردست دباؤ بنایا، خاص طور پر بلیسنگ موزارابانی نے صرف 17 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

آسٹریلیا نے رنز کے تعاقب میں بہت ہی خراب آغاز کیا۔ ابتدائی اوورز میں جو ش انگلس، کیمرون گرین، ٹم ڈیوڈ اور ٹریوس ہیڈ جلدی آؤٹ ہوگئے، جس سے ان کی ٹیم صرف 29 رنز 4 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔ میچ میں میٹ رینشاؤ نے کچھ مزاحمت کی اور 65 رنز بنائے، لیکن پھر بھی پوری ٹیم مطلوبہ ہدف کے بہت پیچھے رہ گئی۔

یہ جیت نہ صرف 2026 ورلڈ کپ میں زِمبابوے کی سب سے بڑی فتح ہے بلکہ 2 دہائی بعد آسٹریلیا کے خلاف ایک یادگار یاد بھی تازہ کردی۔ 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں زِمبابوے نے پہلی بار آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں شکست دی تھی، جب انہوں نے 5 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔

اب تک ٹی20 کرکٹ میں دونوں ٹیمیں 4 مرتبہ سامنے آئی ہیں اور حیران کن طور پر دونوں ہی ٹیمیں 2، 2 میچ جیت کر برابر کی پوزیشن پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: میں ز مبابوے ز مبابوے نے ورلڈ کپ

پڑھیں:

واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

اسلام آباد،بجلی صارفین(awais laghari) کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ جون 2026 کے دوران صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا جبکہ بجلی کی مجموعی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس ریلیف کے نتیجے میں جون 2026 کے بجلی نرخ جنوری سے مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے اور صارفین پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

پس منظر میں اپریل 2026 کے دوران عالمی توانائی منڈی کو شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث آر ایل این جی کی قلت پیدا ہوئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو صارفین پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافی بوجھ پڑ سکتا تھا۔حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے محدود لوڈ مینجمنٹ، مارکیٹوں کی جلد بندش، مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور فرنس آئل کے محدود استعمال سمیت متعدد اقدامات کیے۔

، جس کے نتیجے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اثر صرف 1.73 روپے فی یونٹ تک محدود رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے تقریباً 38 ارب روپے کا ممکنہ اضافی بوجھ صارفین پر منتقل ہونے سے بچ گیا۔

دوسری جانب بہتر انتظامی اصلاحات، لائن لاسز میں کمی، بجلی کی طلب میں اضافے اور مختلف ٹیرف پیکیجز کے مثبت اثرات کے باعث سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی

جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی کے شعبے میں بروقت فیصلوں اور مؤثر انتظامی حکمت عملی کے باعث عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود بجلی صارفین کو بڑے مالی بوجھ سے محفوظ رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد