data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے کرکٹ شائقین کو حیران کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی، جسے کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان ٹریوس ہیڈ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور زمبابوے نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے برین بینیٹ نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے بالترتیب 35، 35 رنز کی قیمتی اننگز کھیلیں۔

سکندر رضا نے بھی 25 رنز کا اضافہ کیا، جس سے زمبابوے نے آسٹریلیا کے سامنے 170 رنز کا ہدف رکھ دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، لیکن دیگر کھلاڑی زمبابوے کے بولرز کا مؤثر مقابلہ نہ کر سکے۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی، میٹ رنشا نے 65 رنز کی واحد نمایاں اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز کا اضافہ کیا، مگر یہ ٹیم کو فتح دلانے کے لیے کافی نہ تھا۔ زمبابوے کے بولرز نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی دکھائی اور اس تاریخی کامیابی کی بنیاد رکھی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان یہ دوسرا موقع تھا جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں، 2007 میں بھی زمبابوے نے افتتاحی ایڈیشن میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی اور آج کا نتیجہ اس تاریخی جیت کی یاد تازہ کر گیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زمبابوے نے

پڑھیں:

واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

اسلام آباد،بجلی صارفین(awais laghari) کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ جون 2026 کے دوران صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا جبکہ بجلی کی مجموعی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس ریلیف کے نتیجے میں جون 2026 کے بجلی نرخ جنوری سے مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے اور صارفین پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

پس منظر میں اپریل 2026 کے دوران عالمی توانائی منڈی کو شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث آر ایل این جی کی قلت پیدا ہوئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو صارفین پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافی بوجھ پڑ سکتا تھا۔حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے محدود لوڈ مینجمنٹ، مارکیٹوں کی جلد بندش، مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور فرنس آئل کے محدود استعمال سمیت متعدد اقدامات کیے۔

، جس کے نتیجے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اثر صرف 1.73 روپے فی یونٹ تک محدود رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے تقریباً 38 ارب روپے کا ممکنہ اضافی بوجھ صارفین پر منتقل ہونے سے بچ گیا۔

دوسری جانب بہتر انتظامی اصلاحات، لائن لاسز میں کمی، بجلی کی طلب میں اضافے اور مختلف ٹیرف پیکیجز کے مثبت اثرات کے باعث سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی

جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی کے شعبے میں بروقت فیصلوں اور مؤثر انتظامی حکمت عملی کے باعث عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود بجلی صارفین کو بڑے مالی بوجھ سے محفوظ رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ