Express News:
2026-06-02@22:11:03 GMT

عامر سہیل کا ایشون کی عثمان طارق سے متعلق وائرل ویڈیو پر ردعمل

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز کمنٹیٹر عامر سہیل کا ایشون کی عثمان طارق سے متعلق وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔

عامر سہیل نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کے حالیہ دعویٰ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر عملی قرار دے دیا ہے۔

روی چندرن ایشون نے عثمان طارق کے منفرد اور رک کر گیند کرنے کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چونکہ بولر گیند پھینکنے سے قبل ایک غیر معمولی وقفہ لیتا ہے، اس لیے بیٹر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہ سمجھ کر کریز سے ہٹ جائے کہ شاید بولر رک گیا ہے اور گیند نہیں کرائے گا۔

عامر سہیل نے اس موقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بولر کے ہاتھ سے گیند نکل چکی ہے تو پھر بیٹر کے پاس پیچھے ہٹنے کا کوئی عذر باقی نہیں رہتا اور اسے ہر صورت گیند کا سامنا کرنا ہوگا، ورنہ امپائر بولر کے حق میں فیصلہ دے گا۔

انہوں نے قوانین کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ گیند ڈلیور ہونے سے پہلے بیٹر کو ہٹنے کا حق ہے، لیکن بالکل اسی طرح بولر کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ اگر بیٹر اپنا گارڈ تبدیل کرے یا پوزیشن بدلے تو وہ گیند نہ پھینکے۔

عامر سہیل نے سوال اٹھایا کہ کھیل کے دوران ایک بیٹر کتنی بار پیچھے ہٹے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کیونکہ آخر کار آپ کو میچ کھیلنا ہے، اس لیے ان چیزوں کے بارے میں سوچنے کے بجائے یہ سوچنا چاہیے کہ اس طرح کے ایکشن کے خلاف بیٹنگ کیسے کرنی ہے۔

عامر سہیل نے مزید کہا کہ عثمان طارق کا ایکشن امپائرز کے لیے ایک بڑا سردرد تو ثابت ہو سکتا ہے لیکن بیٹر اسے کھیل سے بچنے کے لیے ڈھال نہیں بنا سکتے، بلکہ انہیں اس چیلنج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔ 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عامر سہیل نے کرتے ہوئے

پڑھیں:

ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔

بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل