دھرنے کا اعلان، پارلیمنٹ کے دروازے بند، اپوزیشن کی نعرہ بازی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے گیٹ سے باہر جانے سے روک دیا گیا جبکہ دخلی و خارجی دروازے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کے دیگر دروازوں پر بھی جا رہے ہیں جہاں سے راستہ ملا نکلیں گے، اگرتمام دروازے بند ہوں گے تو ہم یہی بیٹھ جائیں گے، اگر یہاں احتجاج نہیں کرنے دیں گے تو پورے ملک میں احتجاج ہوگا، بانی کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے، پولیس کی بھاری نفری گیٹ کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے ۔پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کےداخلی دروازےکی بندش کے باعث کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ پر پہنچ گئے، کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ پر بھی تالے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کیبنٹ ڈویژن پر تعینات ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔