حاجیوں کی ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل، حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
-
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حاجیوں کی ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد ہوگا، رمضان کے بعد ٹریننگ دیں گے تاکہ سعودی عرب میں کوئی تکلیف نہ ہواور ڈسپلن قائم کریں، یہ ملک کے سفیر ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ سے 29 ہزار حاجی کراچی سے روانہ ہوں گے، ہم نے 24 ہزار حاجیوں کو ٹریننگ دی ہے جنہوں نے بھی درخواستیں دی ہیں ان کی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ حاجیوں کو سہولیات فراہم کریں، کراچی لاہور اور اسلام آباد سے زیادہ حاجی جاتے ان کو تمام سہولیات فراہم کریں گے جبکہ 2026 میں جو حاجی جائیں گے ان کو سہولیات زیادہ ملیں گی ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں، 2025 میں بھی بہتر انتظامات کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی ناکامی ہے کہ مانسہرہ سمیت دیگرعلاقوں میں صوبے میں کام نہیں کر سکی ہے، کسی بھی جماعت کو اتنا عرصہ حکومت نہیں ملی جو پی ٹی آئی کو کے پی کے میں ملی ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنے اختیارات کے تحت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی نیا پاکستان بنانے کی دعوی کرتی تھی نیا تو نہیں پرانے کو بھی تباہ کردیا ہے، پی ٹی آئی کا جو لیڈر ہے ان پر کیسز ہیں وہ چل رہے سزا بھی ہوئی ہے۔ سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جہاں تک نئے صوبوں کی بات ہے ہم بھی صوبہ ہزارہ بنانا چاہتے ہیں، سب متفق ہیں 3 بار کے پی کے اسمبلی نے قرارداد بھی منظور کی ہے، کراچی یا دیگرعلاقوں کی بات کرتے ہم ان کے حقوق کی بات مانتے ہیں، تقسیم نہیں باقی صوبہ یا یونٹ ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر سے زیادہ نے کہا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔