ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں واقع مسجد خدیجہ الکبریٰ کا دورہ کیا اور سانحۂ ترلائی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اس موقع پر علماء کرام سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں ترلائی دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا و فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر فاروق ستار نے

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ

اسرائیلی قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج کیمپ میں ایک مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا ہے۔

صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بوریج پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں بلاک 9 میں مسجد النور اور اس کے آس پاس کے علاقے کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔

غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے کے کچھ حصوں کے لیے بھی انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جو کہ کئی دنوں سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، نیز شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مسلسل اسرائیلی بمباری نے خطے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کو جنم دیا ہے جبکہ رہائشیوں کو متاثرہ علاقوں سے انخلا پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات