ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں واقع مسجد خدیجہ الکبریٰ کا دورہ کیا اور سانحۂ ترلائی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اس موقع پر علماء کرام سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں ترلائی دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا و فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر فاروق ستار نے

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی