رائیونڈ میں خاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ مسجد کے مینار پر چڑھ گئی، پولیس نے محفوظ اتارلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک خاتون مالی اور گھریلو مشکلات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے چار بچوں کے ہمراہ مسجد کے مینار پر چڑھ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ڈولفن فورس کے ترجمان کے مطابق 30 سالہ اللہ بخشی، زوجہ محمد اسلم شیراکوٹ، کے ساتھ اس کی 14 سالہ بیٹی آمنہ، 11 سالہ بیٹا اذان علی، 10 سالہ بیٹی علیزہ اور 8 سالہ بیٹی علینہ بھی موجود تھیں۔ خاتون گھریلو جھگڑوں کے باعث شیراکوٹ سے رائیونڈ آئی تھی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقامی معززین کے تعاون سے خاتون اور بچوں کو محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا گیا بعد ازاں انہیں حفاظتی تحویل میں لے کر قانونی اور سماجی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ واقعے کا مقصد صرف خاتون اور بچوں کی حفاظت تھا اور کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے فوری کارروائی کی گئی۔ اہل علاقہ نے پولیس اور ڈولفن فورس کی بروقت مداخلت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سماجی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔