عمران خان کی آنکھ خراب ہونے کا سن کر مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
اداکارہ مشی خان اپنی صاف گوئی اور بے باک گفتگو کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں، ان کی ایک تازہ وائرل ویڈیو نے اُن کے مداحوں کو بھی اشکبار کردیا۔
مشی خان اپنی ویڈیو میں آبدیدہ اور شکوہ کرتی نظر آئیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی اور مداحوں نے بھی مشی خان کو دلاسا دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان غمگین اور افسردہ ہیں۔ روتے ہوئے مشی خان نے عمران خان کی آنکھ خراب ہونے سے متعلق باتیں بھی کیں۔
مشی خان نے کہا کہ ’’خان صاحب کی آنکھ، کتنا دُکھ ہورہا ہے۔ کسی کی آنکھ کسی کی غفلت کی وجہ سے اس کی بینائی چلی جائے‘‘۔
مشی نے یہ بھی کہا کہ ’’اُن کے بار بار بتائے جانے کے باوجود بھی کسی نے انھیں میڈیکل سہولت نہیں دی۔ کسی کی بینائی چلے جانا کوئی عام بات نہیں ہے۔‘‘
مشی خان نے نام لیے بغیر کہا کہ ’’آپ کیسے ظالم لوگ ہیں‘‘۔ اس وائرل ویڈیو پر لوگ مشی خان کو دلاسا دیتے ہوئے مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی ا نکھ
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔