data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق قیاس آرائیاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔ قومی خلائی ادارے سپارکو نے بھی محکمہ موسمیات کے بعد چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی سائنسی پیش گوئی جاری کی ہے۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق نیا قمری چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، جب کہ اگلے روز غروبِ آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 25 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہوگی، جو اسے انسانی آنکھ سے دیکھنے کے لیے موزوں بناتی ہے۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 فروری کی شام ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع صاف رہا تو چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سپارکو کے مطابق چاند کی بلندی اور زاویہ بھی ایسے ہوں گے جو بصری مشاہدے کے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

تاہم ادارے نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور مقامی مشاہدات کی بنیاد پر فیصلہ جاری کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی سائنسی اندازوں اور روایتی شہادتوں کے امتزاج سے حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔

دوسری جانب رمضان کی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں مساجد، بازاروں اور گھروں میں تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور شہری اس بابرکت مہینے کے استقبال کے لیے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی