پنجاب میں کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے پاک ہوگیا، راجن پوراوررحیم یار خان کے جزیرہ نماعلاقے کلیئر کردیے گئے،راجن پور کے علاقوں سے 42اوررحیم یار خان کے علاقے سے 200ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے جب کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کچے کے علاقوں کیلئے ڈویلپمنٹ کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے ڈاکوؤں سے پاک ہو گئے، راجن پور اور رحیم یار خان کے جزیرہ نما علاقے کلیئر ہو گئے۔ راجن پور کے 42 اور رحیم یار خان کے 200 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔

کچے کے علاقوں میں اسکول، کالج، ہسپتال اور ٹیوٹا کے ادارے قائم کیے جائیں گے۔ بہتر ٹرانسپورٹ کے لیے گرین بس سروس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کچے کے لوگوں کو اپنی کھیتی باڑی اور روزگار کے لیے زرعی اراضی اور کسان کارڈ دیے جائیں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

چیف منسٹر پروگرام آف کچے ایریا ڈویلپمنٹ کے لیے تین رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی گئی، جس کی سربراہی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی ہیں، کمیٹی میں ہوم سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ بھی شامل ہیں۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ 6 ہفتے کے کچے آپریشن میں علاقوں کو دہائیوں کے بعد مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔ 45 دن سے اغواء برائے تاوان اور ہنی ٹریپ کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ 500 سے زائد سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں ہائی پروفائل گینگ لیڈر بھی شامل تھے۔ ڈاکوؤں سے راکٹ لانچر، مشین گنیں، پسٹل، ایمونیشن، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور نائٹ ویژن کیمروں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ممکن ہوا۔ تمام اداروں نے مل کر ون یونٹ کی طرح کام کیا۔ پہلی مرتبہ 53 خواتین سمیت 30 سال بعد بی ایم پی میں بھرتیاں کی گئیں۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں نئے سکول، کالج، ہسپتال، گرین بسیں اور سڑکیں بنائی جائیں گی۔ تعینات ڈاکٹرز اور ٹیچرز کو خصوصی الاؤنس اور مراعات دی جائیں گی۔ روزگار کے مواقع اور فنی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا اور کچے کے لوگوں کو اپنا کھیت اور زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے کہا یار خان کے کے علاقوں ڈاکوؤں سے راجن پور جائیں گی کے لیے کچے کے

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ