Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:25:01 GMT

نصرت فتح علی خان سے ملاقات روحانی تجربہ تھی: اے آر رحمٰن

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

نصرت فتح علی خان سے ملاقات روحانی تجربہ تھی: اے آر رحمٰن

بالی ووڈ کے معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمٰن نے لیجنڈری پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان سے اپنی ملاقات کو زندگی کے غیر معمولی اور روحانی ترین تجربات میں سے ایک قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نصرت فتح علی خان سے ملاقات میری منزل تھی اور یہ لمحہ کسی غیبی مدد سے کم نہ تھا۔

چند روز قبل برطانوی نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور باوقار شخصیت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ قوالی کے اس عظیم فنکار سے ملاقات کرنا ایسا تھا جیسے یہ میری زندگی میں طویل عرصے سے طے شدہ منزل تھی اور اسے میں نے حاصل کر لیا۔

اے آر رحمٰن نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ ایک گیت ریکارڈ کرنے کا نادر موقع ملا، تاہم افسوس کہ ریکارڈنگ کے صرف ایک ماہ بعد ہی یہ عظیم گلوکار دنیا سے رخصت ہو گئے۔

ان کے مطابق یہ موقع ایسے وقت میں ملا جب مجھے سب کچھ کسی معجزے کی طرح محسوس ہو رہا تھا۔

ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بھارتی موسیقار نے کہا کہ ایسا ممکن تھا کہ اگر اس وقت وہ ملاقات نہ ہوتی تو شاید یہ موقع ضائع ہو جاتا۔

انہوں نے بتایا کہ جب نصرت فتح علی خان ممبئی آئے تو میں نے مختصر وقت میں ان سے بے شمار چیزیں سیکھیں۔

اے آر رحمٰن نے بتایا کہ رات تقریباً 1 بجے نصرت فتح علی خان میرے کمرے میں تشریف لائے، نشست جمی اور محفل فطری انداز میں آگے بڑھی، ہارمونیم اور طبلہ منگوایا گیا اور نصرت صاحب نے مجھے قوالی کے باریک پہلو سکھائے۔

میزبان کے سوال پر بھارتی موسیقار نے اس نشست کی قوالی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معروف قوالی تو کجا من کجا تھی، پروگرام کے دوران انہوں نے یہ قوالی گا کر بھی سنائی، جس نے ناظرین کو مسحور کر دیا۔

اے آر رحمٰن کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان ناصرف ایک عظیم فنکار تھے بلکہ بذاتِ خود ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے اور ان کی موجودگی میں سیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نصرت فتح علی خان

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال