پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خاں کی صحت سے متعلق معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دورہ بحرین پر موجود شاہد آفریدی سے سوال پوچھا گیاکہ آج کل عمران خان کی صحت سے متعلق میڈیا پر کافی بات ہورہی ہے تو آپ اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟حس پر شاہدآفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ علاج عمران خان کا بنیادی حق ہے ، وہ یا ان کی فیملی جہاں بہتر سمجھیں وہاں ان کا علاج ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ اور نکتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ہے۔قومی اسمبلی کے باہر عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دیے گئے دھرنے میں جیوز نیوز سے بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بینائی 80 فیصد سے زائد ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ان کی مرضی کے کسی اسپتال منتقل کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمران خان کی کی صحت

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن