خیبرپخونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے کہ ان کو آج ایک سنہری موقع ملا ہے لہٰذا وہ راست اقدام کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کا ماضی کا احسان اتاردیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا جاری، عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے تک احتجاج کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان اور ہم نے 30 روپے کے اسٹامپ پیپر پر انسانیت کی خاطر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا اور وہ گئے اور (فوری) واپس بھی نہیں آئے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’میں شہباز شریف سے کہوں گا کہ عمران خان نے اتنا بڑا ظرف دکھایا اور آج آپ کے پاس یہ موقع ہے کہ آپ عمران خان کا وہ احسان اتاریں اور ان کو علاج کے لیے باہر بھجوائیں‘۔

مزید پڑھیے: عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

انہوں نے کہا کہ میں سسٹم کا حصہ رہا ہوں اور مجھے سب پتا ہے کہ وزیراعظم کو ایسی باتوں کے لیے ’کسی‘ سے پوچھنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس موقعے سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے ہدایت کے دروازے نہیں کھولے جس پر آپ اللہ سے معافی بھی مانگیں۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب میں وزیراعلیٰ نہیں ہوں ہاں جب تھا تب تو حکومت کو مجھے ’گم‘ کروانے کا فائدہ ہوتا تاکہ صوبہ خیبرپختونخوا کو انارکی میں دھکیل دیا جاتا لیکن اب میری گرفتاری یا اغوا سے ان لوگوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

تاہم انہوں نے کہا کہ پھر بھی اگر یہ مجھے گرفتار کرنا چاہیں اور وارنٹ لے آئیں تو میں تیار ہوں کیوں کہ جیلیں مردوں کے لیے ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاں میری یہ دعا ضرور ہوگی کہ میں جیل جاؤں تو کسی مقصد کے تحت جاؤں کسی جرم میں نہ جاؤں۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے وزیراعظم بن کر ’پورے ملک کو ہیلتھ کارڈ دیا‘ اور آج ان کی صحت کا مسئلہ ہے اور حکومت ان پر قدغنیں لگا کر اپنا مذاق اڑوا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر کی 3 گھنٹے تک ملاقات، صحت سے متعلق حقائق سامنے رکھ دیے

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’اس طرز عمل سے آپ اپنے مذہب، ملک، روایات اور ثقافت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں لہٰذا آپ اس ضد سے عمل سے گریز کریں اور عمران خان کا درست علاج کرواکر ان کو ان کا حق دیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان صحت عمران خان کا علاج نواز شریف کا علاج وزیراعظم شہباز شریف سے گنڈاپور کا مطالبہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کا علاج نواز شریف کا علاج علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کا شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ