آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
احمد آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 24 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ورلڈ کپ 2026کے 24ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ سے ملنے والا 176 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرنے کے بعد سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
میگا کرکٹ ایونٹ میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے، وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں ٹاپ پر ہے اور اس نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ میچ میں ایڈم مارکرم نے 44 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 175 رنز اسکور کیے، مارک چیپمین نے 48 اور ڈیرل مچل نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مارکو ینسن نے 40 کے عوض 4 کھلاڑیوں میدان بدر کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا نیوزی لینڈ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔