کوئی بھی معاشرہ جدیدتعلیم حاصل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ‘ تحسین فواد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
اڈیالہ(نامہ نگار )کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ‘والدین اپنا آج آپنے بچوں کے کل کے لیے قربان کر دیں۔ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیں دینی تعلیم پر بھی عمل پیرا ہونا اس وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونا ہوگا۔ اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کریں ۔تمام پوزیشن ہولڈرز بچے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار میڈم تحسین فواد ایم پی اے نے اڈیالہ روڈ پر دار ارقم سکول کے سالانہ رزلٹ ڈے پر سکول کے بچوں والدین اور سکول سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد بشیر راجہ سابق صدر پریس کلب اڈیالہ ،راجہ زبیر ناصر پکھڑال ،ڈائریکٹر دارارقم سکول و کالج ذوالفقار علی ،امجد علی ،کوارڈینیٹر ایمان طاہر ،ائی ٹی ڈائریکٹر محمد حمزہ ،ڈائریکٹر فائنانس محمد عبداللہ ذوالفقار اور میڈم پرنسپل علینا ذوالفقار نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر بچوں نے بہت محنت اور شوق سے ٹیبلو پیش کیے اور مزاحیہ خاکے بھی پیش کیے اور آرمی کی وردی پہن کر اپنا کردار ادا کیا ۔سامعین و حاضرین نے بچوں کی کارکردگی دیکھتے ہوئے تالیاں کر بچوں کوداد دی ۔ اسکول انتظامیہ کی انتھک محنت اور کارکردگی کو بے حد سراہا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے بچوں
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔