سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف زیورخ کے سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ دماغ کے دو مخصوص حصوں کو بجلی کے ہلکے جھٹکے دے کر انسانوں میں وقتی طور پر خود غرضی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اس تحقیق میں 44 رضاکاروں کو شامل کیا گیا جن سے کہا گیا کہ وہ ایک مخصوص رقم اپنے اور ایک گمنام شریک کے درمیان تقسیم کریں۔ تجربے کے دوران ان کے دماغ کے اگلے حصے فرنٹل ایریا اور پچھلے حصے پیریٹل ایریا پر بجلی کے ہلکے جھٹکے دیے گئے جب ان دونوں حصوں کو بیک وقت متحرک کیا گیا تو شرکاء نے خود سے نسبتاً زیادہ رقم دوسرے فرد کو دینےکا فیصلہ کیا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے PLoS Biology میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نتائج نہ صرف انسانی رویوں کے بنیادی میکانزم کو سمجھنے میں مددگار ہیں بلکہ بعض دماغی امراض کے علاج میں بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر کرسچن رف نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ کچھ افراد کو سماجی رویوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ وہ دوسروں کے نقطہ نظر کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں اور حد سے زیادہ خود غرض رویہ اختیار کرتے ہیں، ایسے معاملات میں یہ طریقہ کار مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

پروفیسر کرسچن رف کے مطابق اگر رویے میں طویل المدتی تبدیلی مطلوب ہو تو اس عمل کو بار بار دہرانا ہو گا، مثال کے طور پر ایک دن ورزش کرنے سے جسم میں نمایاں فرق نہیں آتا لیکن اگر آپ دو ماہ تک ہفتے میں دو بار جم جائیں تو ہی جسم میں تبدیلی آتی ہے، یہی اصول یہاں بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سے قبل کی گئی تحقیق میں سائنس دانوں نے یہی رقم تقسیم کرنے والی مشق کے دوران دماغی سرگرمی کا مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جب کوئی فرد زیادہ فراخدلانہ فیصلہ کرتا ہے تو دماغ کے وہ دو حصے جو فیصلہ سازی اور ہمدردی سے متعلق ہیں ایک ہی فریکوئنسی پر متحرک ہو کر آپس میں رابطہ کرتے ہیں۔ محققین کے مطابق مختلف افراد میں ایک جیسے دماغی پیٹرن کی موجودگی اس بات کا مضبوط اشارہ ہے کہ ایثار اور دوسروں کا خیال رکھنا انسانی دماغ میں فطری طور پر موجود ہے اور ارتقائی عمل کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق