اکشے کمار کا تھپڑ، گالیاں دینے والا بیہوش
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
بولی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جس نے انہیں شدید خوف اور پشیمانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط فلمی کیریئر کے دوران بے شمار کامیابیاں سمیٹنے والا ایکشن اداکار خود ایک موقع پر اپنا کیریئر ختم ہونے سے ڈر گیا تھا۔
اکشے کمار نے یہ انکشاف ریئلٹی شو ’وہیل دی فارچن‘ کے ایک خصوصی ایپی سوڈ میں کیا، گفتگو کے دوران اکشے کمار سے ان کی زندگی کے ’ گجب بےعزتی‘ لمحے کا پوچھا گیا جس پر انہیں آج تک شرمندگی محسو س ہوتی ہے۔
اکشے کمار اس لمحے کویاد کرتے ہوئے ماضی میں کھو گئے، انہوں نے بتایا کہ ایک بہت بڑی اور پروقار پارٹی میں ان کے قریبی دوست کی ایک شخص کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ وہ شخص بار بار ان کے دوست کو گالیاں دے رہا تھا۔
اکشے کے مطابق انہوں نے کئی مرتبہ اسے روکا اور خبردار کیا، مگر وہ باز نہ آیا۔ صورتحال اس قدر خراب ہو گئی کہ ان کے دوست کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
اکشے کمار نے بتایا، اس نے میرے دوست کوایک بار گالی دی، میں نے اسے روکا کہ ایسا نہ کرے۔ اس نے دوبارہ کیا، پھر تیسری بار۔ میں نے اسے چار یا پانچ بار خبردار کیا، لیکن وہ رکنے کو تیار نہ ہوا۔ دوست کی بار بار کی توہین برداشت نہ ہو سکی اور میں نے اس شخص کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔
اس لمحے اکشے کمار کو شدید خوف محسوس ہوا اور وہ دل ہی دل میں دعا کرنے لگے کہ کہیں کوئی بڑا مسئلہ نہ کھڑا ہو جائے۔
اکشے نے اعتراف کیا، ’یہ بہت بڑی پارٹی تھی۔ میرا دوست واقعی رونے لگا کیونکہ اسے شرمندگی ہورہی تھی۔ ہم نے اس پر پانی ڈالا اور میں دعا کر رہا تھا کہ وہ ہوش میں آجائے، آخر وہ شخص ہوش میں آگیا اور میری جان میں جان آئی۔
اس واقعے پر غور کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا، ’اگر یہ سب کچھ آج ہوتا، تو میں کبھی بھی اس طرح نہ کرتا۔ میرے لیے یہ اصل ’گجب بے عزتی‘ کا لمحہ تھا، جسے اگر ممکن ہوتا تو میں بدلنا چاہتا۔ آج میں بس خاموشی سے وہاں سے چلا جاتا۔‘
کام کے محاذ پر اکشے کمار جلد ہدایتکار پریا درشن کی فلم ’ بھوت بنگلا’ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر پراجیکٹس میں ’ویلکم ٹودی جنگل‘ اور ’حیوان‘ شامل ہیں، جبکہ وہ اس وقت ریئلٹی شو ’وہیل آف فارچن‘ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔ جو 27 جنوری کو سونی ٹی وی اور سونی لائیو پر شروع ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اکشے کمار نے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔