عمران خان کا اڈیالہ جیل میں علاج کا تمام ریکارڈ طلب
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اڈیالہ جیل میں علاج معالجے سے متعلق مکمل ریکارڈ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کے تمام وائٹل سائنز، جن میں بلڈ پریشر، نبض، درجہ حرارت اور شوگر کی سطح شامل ہے، کا تفصیلی چارٹ فراہم کریں۔ اس کے ساتھ کنسلٹنٹس کی رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں، جن میں یہ تفصیل دی جائے کہ کس تاریخ کو اور کن میڈیکل اسٹاف نے جیل میں ان کا طبی معائنہ کیا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن ڈیوٹی ڈاکٹر روزانہ تین مرتبہ عمران خان کے وائٹل سائنز ریکارڈ کرتا ہے اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے آنکھوں کے معائنے اور علاج کے لیے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے الشِفا آئی اسپتال کے دو ماہر امراض چشم، ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر امجد پر مشتمل ایک خصوصی پینل تشکیل دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں شامل دونوں معالجین کا شمار ملک کے صفِ اول کے ماہرین امراض چشم میں ہوتا ہے اور وہ جدید تقاضوں کے مطابق علاج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔