پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم کو بدترین شکست پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے، ٹیم سلیکشن پر سوالات
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے، تاہم جواب میں قومی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین جہاں قومی ٹیم پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
اسپورٹس جرنلسٹس عبدالغفار نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ مشکوک انتخاب ثابت ہوا۔
Match Summary – Poor Decisions in start and India innings
• Won the toss but chose to field first — questionable call.
• Wrong team selection — Fakhar & Salman Mirza should have played instead of Nawaz/Shadab & Shaheen.
• Shockingly introduced Usman Tariq after the 10th… pic.twitter.com/kFnY3eCnl6
— Abdul Ghaffar ???????? (@GhaffarSports) February 15, 2026
انہوں نے کہاکہ ٹیم سلیکشن درست نہیں تھی، محمد نواز، شاداب خان اور شاہین آفریدی کی جگہ فخر زمان اور سلمان مرزا کو کھلایا جانا چاہیے تھا۔
عبدالغفار نے مزید کہاکہ حیران کن طور پر عثمان طارق کو دسویں اوور کے بعد متعارف کرایا گیا، جبکہ آخری اوور شاہین آفریدی سے کرانا ایک ناقص فیصلہ ثابت ہوا، جبکہ ابرار اور شاداب مکمل طور پر ناکام رہے۔
عبدالغفار نے کہاکہ مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی، حالانکہ پریماداسا اسٹیڈیم میں 176 رنز کا مجموعہ ہمیشہ میچ جتوانے کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے، آج کے میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی۔
معروف صحافی اویس یوسف زئی لکھا کہ اگر شاہد آفریدی اور ثقلین مشتاق کے دامادوں کے بجائے کسی اور کھلاڑی کو موقع دیا جاتا تو میچ کا منظرنامہ مختلف ہو سکتا تھا، دونوں کی کارکردگی بالکل خراب رہی۔
اگر شاہد آفریدی اور ثقلین مشتاق کے دامادوں کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو جگہ دی جاتی تو شاید میچ کی صورتحال مختلف ہوتی۔ دونوں کی پرفارمنس بدترین رہی
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) February 15, 2026
معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا اور نمیبیا کے پارٹ ٹائم کھلاڑیوں نے بھی بھارت کو ہم سے زیادہ پریشان کیا۔
Part time players of USA and Namibia troubled India more than us ????????
— Shahzad Iqbal (@ShahzadIqbalGEO) February 15, 2026
جنید خان نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ صرف شاداب خان، شاہین آفریدی اور ابرار کے مشترکہ 6 اوورز میں 86 رنز بنے۔
Shadab, Shaheen and Abrar’s 6 overs combined 86 runs conceded, this could be the difference for Pakistan
Ishan kishan’s 77 of 40 could be a changer for India #INDvsPAK #PAKvIND #T20WorldCup
— Junaid khan (@JunaidkhanREAL) February 15, 2026
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اس میچ کا بائیکاٹ کردیا تھا، تاہم آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹاکرے میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews برس پڑے پاک بھارت ٹاکرا پاکستان بھارت میچ سوشل میڈیا صارفین وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برس پڑے پاک بھارت ٹاکرا پاکستان بھارت میچ سوشل میڈیا صارفین وی نیوز سوشل میڈیا صارفین قومی ٹیم لکھا کہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔