ریاست مدینہ والا کبھی کہتا ہے درد ہے کبھی کہتا ہے دودھ نہیں ملتا: آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
رحیم یار خان:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے لیڈر کا کام عوام اور پارٹی کو بچا کر لڑنا اور جیل جانا ہوتا ہے، آج ایسے لیڈر ہیں جنہیں جیل میں ڈیڑھ سال نہیں ہوا، ان کی ہمت نہیں کبھی کہتا ہے درد ہے کبھی کہتا ہے دودھ نہیں ملتا۔رحیم یارخان میں چانگ ہاؤس نواز آباد میں صدر آصف علی زرداری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں سیاست سمجھ کر مخالفت اور مقابلہ کرنا ہے، جمہوریت کی کسی کتاب میں نہیں لکھا ہے کہ آپ ہتھیار اٹھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہر جگہ میں نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ آپ کا ہتھیار اٹھانا ان کا فائدہ اور آپ کا نقصان ہے، کیونکہ مرنے والے آپ کے ہیں لیکن وہ جو آپ کو ورغلانے والے ہیں، جو آگ لگانے والے ہیں وہ پاکستان کی حیثیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، انفارمیشن انقلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان اسی لیے بنایا ہے کہ مودی جیسے حکمران ہوں گے، خدانخواستہ پاکستان نہ بنتا تو سوچو ہماری کیا حالت ہوتی، اب ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے کہ اپنی دھرتی اپنا ملک اپنی چیز ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں، عیسائی اور کسی سے پوچھیں وہ بھارت سے خوش نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے سیکولر بھارت کی حمایت اور وفاکی تھی لیکن وہ سیکولر بھارت نہیں رہا اب وہاں ہندو راج آیا ہے، ان کی سوچ بدل گئی ہے اور لوگوں کو دھرم اور مذہب پر تقسیم کر رہے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری نے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں صدر مملکت
پڑھیں:
دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔