data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈو الہ یار(جسارت نیوز)ٹنڈوالہ یار میں پریس کلب ٹنڈو الہ یار کے سامنے بھرپور مظاہرہ۔حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی یومِ احتجاج منایا گیا۔ٹنڈوالہ یار میں کارکنانِ جماعت اسلامی نے پی پی کی فارم 47 والی حکومت کے خلاف، ‘‘حق دو کراچی تحریک’’ اور ‘‘جینے دو کراچی’’ کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کے باہر دیے گئے دھرنے پر لاٹھی چارج اور شدید شیلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مقررین کا خطاب۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ٹنڈوالہ یار آصف یاسین نے کہا:‘‘پی پی کی حکومت نے پورے کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ لوگ ڈمپر کے نیچے آ کر اور گٹروں میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں، اور جب کراچی کے عوام اپنا حق مانگنے نکلے تو ان پر تشدد کیا گیا۔ جماعت اسلامی پی پی کے لیے لوہے کے چنے ثابت ہوگی اور احتجاج جاری رہے گا۔’’مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ٹنڈوالہ یار راؤ جاوید علی، نائب امیر ضلع محمد یونس خان، جنرل سیکرٹری عاشق حسین خانزادہ، جے آئی یوتھ ونگ کے صدر صابر مغل اور نائب صدر محبوب بہرانی نے بھی خطاب کیا۔شدید نعرے بازی۔مظاہرین نے پی پی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کے دوران ‘‘قاتل قاتل، میئر قاتل’’ اور ‘‘لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی’’ کے نعرے بلند کیے گئے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی یار میں

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان