بدین: ساحل پٹی پر چھٹا نریڑی فیسٹیول نہایت جوش وخروش سے منایاگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (جسارت نیوز ) لاڑ کی ساحلی پٹی کی خوبصورت نریڑی جھیل پر محبتوں کے عالمی دن کے موقع پر چھٹا نریڑی فیسٹوول نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ سوشل ورکرز اور صحافیوں نے جھیل پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ساحلی حسن کو اجاگر کرنے کا عزم دہرایا۔تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے وسیع ساحلی علاقے میں واقع نریڑی جھیل کے سدا بہار پوائنٹ پر تقریب منعقد ہوئی، جہاں بھگڑا میمن الیون اور بہڈمی الیون کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں بہڈمی الیون نے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کو سینیٹر کریم احمد خواجہ نے ونر ٹرافی دی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو ڈاکٹر سن?ل خواجہ نے ٹرافی پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کریم احمد خواجہ نے کہا کہ نریڑی جیسی آخری ساحلی پٹی پر اس نوعیت کے پروگرام کا انعقاد بڑی ہمت اور محبت کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نریڑی جھیل پر پھولوں کی نذرانہ پیش کیا۔تقریب کے دوران ادبی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں معروف شاعر علی گل گبول نے اپنی شاعری پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور وکیل امیر آزاد پنہور نے کہا کہ ایسے ویران ساحلی علاقے میں ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کا انعقاد منتظمین کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فیسٹوول کے آرگنائزر ڈاکٹر رزاق شیخ، عطا چانڈیو اور جاوید مندھرو نے بتایا کہ وہ مسلسل چھٹے سال ذاتی وسائل سے یہ پروگرام منعقد کر رہے ہیں، جس میں بدین کے تاجروں، دوستوں، میونسپل چیئرمین پیر محمد صالح اور انجینئر ذوالفقار مندھرو سمیت مقامی رہنماؤں کا تعاون شامل ہوتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔